راولپنڈی شہر کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک اور منصوبہ تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹرو بس سروس کے بعد راولپنڈی شہر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک اور منصوبہ تیار کرلیا گیا،شہر بھر میں 6 روٹس پرفیڈرز بس سروس بھی چلائی جائیں گی۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق منی بسیں راولپنڈی شہر اور گردونواح کے روٹس پر چلائی جائیں گی،جو مختلف روٹس سے مسافروں کو لاکر میٹرو سروس کے قریب تک لائیں گی،جہاں سے مسافر میٹرو بس سروس کے ذریعے اپنی مطلوبہ منزل پر روانہ ہوں گے۔
ابتدائی طور پر 78منی فیڈربسیں شہر میں چلائی جائیں گی،فیڈر بس سروس کا تمام تر انتظام بھی میٹرو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کنٹرول میں ہوگا۔
حکام کے مطابق بس سروس سواں سے ریلوے اسٹیشن،اسلام آباد ایکسرپس وے سے ریلوے اسٹیشن،ڈھوک کشمیریاں سے گنجمنڈی،ڈھوک کشمیریاں سے ٹی بی ہسپتال، پیرودہائی موڑ سے کشمیر روڈ، فیض آباد انٹرچینج سے شمس آباد،صادق آباد کے ذریعے کھنہ پل کے روٹس پر چلائی جائیں گی۔
فیڈر منی بس سروس کے روٹس کو حتمی شکل دے دی گئی،بسوں کے لیے چوہڑ ڈپو اور صدر ڈپو کو بطور اسٹینڈ استعمال کیا جائے گا۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

2 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

7 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

13 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

15 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

20 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

28 mins ago