اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ان کے شوہر ان کو کسی بات سے منع نہیں کرتے لیکن انھیں میرے ہونٹوں کا قدرتی رنگ پسند ہے .
نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ’کافی ود کرن ’سیلیبریٹی شو میں شرکت کی اور انھوں نے وہاں اپنے اور رنبیر کپور کے حوالے سے بہت سی باتوں کا انکشاف کیا .
’کافی ود کرن‘ میں کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ اکٹھی شریک ہوئیں اس قسط میں کافی دلچسپ باتیں سامنے آئیں .
انھوں نے انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں کی جانب سےان کی ایک ویڈیو پر کئے گئے تبصروں کے حوالے سے بھی بات کی .
عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں وہ بتا تی ہیں کہ ان کے شوہر کو ان کا لپ اسٹک لگانا پسند نہیں .
دراصل یہ ویڈیو انھوں نے اپنے مداحوں کو یہ بتانے کے لئے بنائی تھی کہ’ وہ کس طرح لپ اسٹک لگاتی ہیں اور پھر ویڈیو کے آخر میں وہ بتاتی ہیں کہ جب میں لپ اسٹل لگا لیتی ہوں تو اسے صاف کر لیتی ہوں .
عالیہ نے بتایا ’ کیونکہ میرے شوہر اسے صاف کرنے کو کہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں میرے ہونٹوں کا قدرتی رنگ اچھا لگتا ہے . ’
عالیہ بھٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ان کے مداحوں نےرنبیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر تبصرے کرنا شروع کردیئے .
ایک مداح نے لکھا کہ ’وہ اپنے شوہر سے بہت زیادہ متآثر ہیں . ‘
کچھ نے تو یہاں تک کہ دیا کہ ’وہ بدمزاج اور اپنی بیوی کو کنٹرول میں رکھنے والے شوہر ہیں . ’
عالیہ بھٹ نے اسی حوالے سے’کافی ود کرن’ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ ان کے شوہر رنبیرکپور کے حوالے سے غلط سوچتے ہیں . ‘
عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ ’وہ بالکل بھی بد مزاج نہیں ہیں بلکہ وہ ایک بہت ہی پیار کرنے والے اور خیال رکھنے والے شوہر اور باپ ہیں . ‘
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد رنبیرکپور کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں انھوں نے اپنے بارے میں وضاحت پیش کی ہے .
رنبیر نے کہا کہ’ انہیں عالیہ کے ہونٹوں کا رنگ پسند ہے صرف اسی لیے انہوں نے یہ بات کی تھی اس کے علاوہ ان کا کوئی اور مطلب نہیں تھا . ’
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی 14اپریل 2022 کو ہو ئی تھی اوردونوں کی ایک بیٹی راحا ہے .