افغان مہاجرین کو ایک بار بارڈر پار کرنے کی اجازت، واپسی پر پاسپورٹ لازمی ہے، جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ایک دستاویزاتی نظام رائج کر دیا ہے، بارڈر پر پاسپورٹ پر کامیابی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے . چمن پاسپورٹ آفس میں تقریباً 1000 پاسپورٹ ٹوکن جاری کیے گئے اور 200 پاسپورٹ ڈیلیور کیے گئے قلعہ عبداللہ پاسپورٹ آفس بھی مکمل طور پر فعال ہے .

ریاست پاکستان نے تمام پریشر کے باوجود ایک دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا . نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایک دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد کا کریڈٹ وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو جاتا ہے جنہوں نے اس کو یقینی بنایا . غیر قانونی تارکین وطن کو ایک بار بارڈر پار کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس پہنچ سکیں آئندہ بارڈر کراسنگ پاسپورٹ کی موجودگی سے مشروط ہو گئی . افغانستان کے شہریوں کو بھی اب بارڈر پار کرنے کےلئے پاسپورٹ دیکھانا ہو گا . ایک دستاویزاتی نظام سے بارڈر پر آمدورفت قانونی طریقے سے ممکن ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں