محمد رضوان کے بعد بابر اعظم بھی غزہ کے حق میں بول پڑے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے 42 دن سے معصوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے غزہ کے معصوم فلسطینیوں اور شہداء کے حق میں دعا کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں غزہ کی ایک بچی کی تصویر شیئر کی جو فلسطین کا پرچم اٹھا رکھی ہے۔
بابر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں ایک شعر بھی لکھا جو یہ ہے: اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ 2023 کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی غزہ کے معصول فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرچکے ہیں۔ صرف یہی نہیں محمد رضوان نے ایک میچ کے بعد اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔