پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی اوگرا اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 7719000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8383000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اکتوبر 2023 میں 2083000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں 2064000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی نمو ہوئی۔
ستمبر میں 1955000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو اکتوبر میں بڑھ کر 2064000 ٹن ہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 421000ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 718000 ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2637000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2604000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2816000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2606000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔