190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تفتیش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج بھی تفتیش کی .
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی .


نیب ٹیم نے عدالتی احکامات پر 15 نومبر کو جیل میں تفتیش کا آغاز کیا تھا، آج بھی نیب کی ٹیم تفتیش کیلئے جیل پہنچی تھی .
جس کے بعد نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی .
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی .
عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی اور کیس کی سماعت بھی اسی روز تک ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں