اسٹاک ایکسچینج میں پورے کاروباری ہفتے مثبت رجحان ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 328 ارب روپے بڑھی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پورے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1671 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 63 پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس 2106 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 57 ہزار 750 جبکہ کم ترین سطح 55 ہزار 644 رہی۔
بازار میں ایک ہفتے میں 3 ارب 80 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 118 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے کے دوران 328 ارب روپے بڑھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8281 ارب روپے ہے۔