عروہ حسین دعاؤں کی طلبگار کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جلد مامتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے ہلکے سفید رنگ کے لباس میں امریکی شہر ڈیلس سے چند تصاویر شیئر کی۔
تصاویر میں عروہ حسین کو گھر کی بالکنی میں کھڑے کھلی فضا سے ڈھلتے سورج کے نظارے کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)


تصاویر میں اداکارہ کے زیب تن کیے ہوئے ہلکے سفید رنگ کے لباس پر مختلف رنگوں کے امتزاج کی کڑھائی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی ہلکے میک اپ میں ان کی خوبصورتی مزید بڑھ رہی ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کبھی اتنی خوشی محسوس نہیں کی، الحمدللّٰہ خیریت سے 34 ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب ولولہ خیز الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں (انہیں اور ان کے ہونے والے بچے کو) دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں مداح ان کے لیے دعا گو اور نیک خواہشات رکھتے ہیں وہیں ان کے شوہر و گلوکار فرحان سعید بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔