اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے اہم سرکلر جاری کر دیا .
سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدم دستیابی پر ایڈیشنل رجسٹرار بینچ تشکیل کے لیے چیف جسٹس سے ہدایات لیں گے .
رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمل کریں گے .
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی چھٹی کی صورت میں دستیاب سینئر جج کیس کی مارکنگ کر سکے گا .