پاکستانی معروف گانے ’پسوڑی‘ کا رنگ برٹش آرمی بینڈ پر چڑھ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گوروں (برٹش آرمی بینڈ ) کو پاکستان کے مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی آرمی کا مشہور آرمی بینڈ آج کل پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے۔
یہ آرمی بینڈ برطانیہ کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع برطانوی ہائی کمیشن کی تقریبات میں شرکت کر رہا ہے۔
برطانوی آرمی کے بینڈ نے مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارم کر کے سب ہی مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial)


اس گانے کے گلوکار علی سیٹھی نے بھی برٹش بینڈ کے ’پسوڑی‘ ورژن کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور ترین گانے ’پسوڑی‘ کو 2022ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اس گانے کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل نے گایا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کر لی تھی۔