پاکستانی معروف گانے ’پسوڑی‘ کا رنگ برٹش آرمی بینڈ پر چڑھ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گوروں (برٹش آرمی بینڈ ) کو پاکستان کے مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .
یاد رہے کہ برطانوی آرمی کا مشہور آرمی بینڈ آج کل پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے .


یہ آرمی بینڈ برطانیہ کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع برطانوی ہائی کمیشن کی تقریبات میں شرکت کر رہا ہے .
برطانوی آرمی کے بینڈ نے مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارم کر کے سب ہی مداحوں کو خوش کر دیا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial)


اس گانے کے گلوکار علی سیٹھی نے بھی برٹش بینڈ کے ’پسوڑی‘ ورژن کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے .
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور ترین گانے ’پسوڑی‘ کو 2022ء میں ریلیز کیا گیا تھا .
اس گانے کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل نے گایا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کر لی تھی .

. .

متعلقہ خبریں