ورلڈ کپ فائنل کی پِچ کیسی ہو گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل میچ کے لیے پِچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پِچ کنسلٹنٹ نے فائنل میچ کے لیے منتخب پِچ کی تیاری کا جائزہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے۔
اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم تمام میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔