ملازمہ پر تشدد: ملزمہ سومیہ عاصم فردِ جرم کی کارروائی کیلئے عدالت طلب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سول جج کی اہلیہ کے گھر میں کام کرنے والی بچی پر تشدد کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمہ سومیہ عاصم کو فردِ جرم کی کارروائی شروع کرنے کے لیے عدالت طلب کر لیا۔
ملزمہ سومیہ عاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جبکہ ان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ چالان رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جو فائل میں موجود ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فردِ جرم کے لیے کافی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے چالان کی نقول کی تقسیم کے لیے ملزمہ سومیہ عاصم کو طلب کر لیا۔