مس یونیورس مقابلے، ایریکا رابن کے پردیس میں دیسی رنگ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے والی پاکستان کی ماڈل ایریکا رابن کی کیٹ واک نے ہر ایک کو اپنا دلدادہ بنا لیا۔
ایریکا رابن پردیس میں دیسی رنگ بکھیر کر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
14 2 1 300x171 وسطی امریکی ریاست ایل سلواڈور میں منعقدہ عالمی مقابلۂ حسن میں شریک 25 سالہ پاکستانی ماڈل ایریکا رابن نے ساتھی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
مس یونیورس کے مقابلے کے مختلف حصوں میں ایریکا رابن نے روایتی و ثقافتی ملبوسات کو جدت کا رنگ دے کر زیب تن کیا۔