پنجگور یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا خورونوش کی شدید قلت، چینی ،آ ٹا، چاول غائب


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا خوردونوش کی شدید قلت چینی آ ٹے چاول غائب عوام بازار میں مہنگے داموں میں اشیا خوردنوش لینے پر مجبورتفصیلات کے مطابق پنجگور کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز برائے نام کے رہ گئے ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی چاول آٹے دالیں گھی آور دیگر روز مرہ اشیا خوردونوش موجود نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بازار سے مہنگے داموں چینی آٹے وغیرہ خریدنا پڑ رہا ہے دوسری جانب پنجگور بازار میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکا ہے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن ہوگیا ہے پنجگور بازار میں سرکاری نرخ نامے کا نام ونشان نہیں دکانداروں سبزی گوشت ومرغی فروشوں کی من مانیاں عروج پر ہیں آور شہریوں کو من مانے ریٹ پر اشیا خوردونوش دے رہے ہیں دوسری جانب نان بائیوں نے روٹی کے وزن انتہائی کم کردی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔۔۔۔۔غریب عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور اشرفیہ کو معلوم نہیں کہ وہ کہان سے دولتِ حاصل کررہے ہیں اور غریب طبقے کے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں عوامی حلقوں نے زمہ داران خصوصا ڈپٹی کمشنر پنجگور اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور سے اپیل کی کہ وھ پنجگور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی قلت کا نوٹس لیکر پنجگور میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور نان بائیوں کو وزن کے پابند کیا جائے۔