عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی بڑی کمی کے بعد سونا سستا ہوگیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کمی ہونے کے بعد فی اونس سونا2001 ڈالرکی سطح پر آگیا ہے۔