9 مئی مقدمات: شیخ رشید کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کی ضمات کی درخوستوں پر سماعت کی۔
شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دلائل کے بعد 25 نومبرتک ضمانت میں توسیع کردی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 23 مقدمات میں ضمانتیں ہوگئی ہیں، اب تک 68 مقدمات سامنے آچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے، ایک ہفتے میں تمام مقامات سامنے آجائیں گے۔
اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت 18 نومبر تک منظور کی گئی تھی۔