خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا جعلی پیر بیٹوں سمیت گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جعلی پیر نے بیٹوں کے ساتھ کے مل کر تعویز لینے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، اور 10 لاکھ روپے اور زیورات بھی لوٹ لئے۔
بورے والا میں جعلی پیر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر تعویز لینے کے لئے آئی خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی اور ملزمان خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ جعلی پیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور 10 لاکھ روپے نقدی اور 8 تولے طلائی زیورات بھی لوٹ لیے۔
ڈی پی او بورے والا کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست مقدمہ درج کر کے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ہے، اور ملزمان نے خاتون سے زیادتی اور پیسے لینے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ جب کہ پولیس نے ملزمان سے نقدی اور زیورات برآمد کر لیے ہیں۔