بھارتی میڈیا نے پچ کے پول کھولنا شروع کر دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھارتی شائقین بھی برس پڑے۔
بھارتی میڈیا نے بھی پچ کے پول کھولنا شروع کر دیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤنسنگ پچ بنانی چاہیے تھی لیکن جان بوجھ کرڈیڈ پچ بنا کر دفاعی اپروچ اپنائی گئی۔
بھارتی مداحوں نے ورلڈ کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی فیلڈنگ کو ناقص قرار دیا، مداحوں کا کہنا تھا کہ کوئی بال کے پیچھے گرتا ہی نہیں۔
بھارتی مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باؤلرز کے کندھے دو تین اوورز میں ہی گر گئے، بارہ سال بعد ملنے والا موقع بھارتی ٹیم نے گنوا دیا۔
واضح رہے کہ بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔