میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں، لیڈی گینگ کا بڑا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3ملزمان سے2مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں۔
گینگ کی ارکان میٹروبس پر سوار ہوکر دیگر خواتین کے ساتھ واردات کرتی تھیں، لیڈی گینگ کا ٹارگٹ میٹروبس پر سوار ہونے والی خواتین ہوتی تھیں۔
یہ گینگ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ لیڈی گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔