میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں، لیڈی گینگ کا بڑا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتارکر لیا گیا .
پولیس کا کہنا ہے کہ 3ملزمان سے2مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں .


گینگ کی ارکان میٹروبس پر سوار ہوکر دیگر خواتین کے ساتھ واردات کرتی تھیں، لیڈی گینگ کا ٹارگٹ میٹروبس پر سوار ہونے والی خواتین ہوتی تھیں .
یہ گینگ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ لیڈی گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں