ٹیم آف دی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا اعلان کر دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2023کا اعلان کردیا ہے، کوئی پاکستانی کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ نہیں بن پایا۔
بھارت کے روہت شرما کو آئی سی سی ورلڈ کپ ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ڈی کوک، روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس ٹیم کا کے ایل راہول، میکس ویل، جدیجہ، جسپریت بمرا، مدوشانکا، ایڈم زمپا، محمد شامی بھی حصہ ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کورٹزی بارہویں کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں۔