نواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دونوں صوبوں کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے اپنے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے۔

نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ناراض رہنماوں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی بھی ہدایت کی۔

قائد نواز شریف نے سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کو اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، جنہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

کیپٹن (ر) صفدر خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہوگئے اور سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago