حسن علی کی اہلیہ سامیا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامیا خان کی جانب سے تاج محل سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
سامیا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شاہجہاں اور ممتاز کی محبت سے مشہور تاج محل سے تصویراور ویڈیو شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصویر میں وہ حسن علی کے ساتھ موجود ہیں، لی گئی تصویر میں تاج محل ان کی پُشت میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں ان کو حسن علی اور بیٹی کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامیا خان کا تعلق بھارت سے ہے، حسن علی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود تھے۔
کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس وقت بھارت میں موجود ہیں، جہاں سے وہ ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔