لسبیلہ یونیورسٹی میں پر امن طلبا پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں، پی ایس او


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں پرامن احتجاجی مظاہرے پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں شرمناک عمل ہے ،طلباءاور طالبات اپنے آئینی، جمہوری مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے بجائے اس کے کہ انتظامیہ ان کے مطالبات مانتی ان پر لاٹھی چارج اور انہیں گرفتار کیا اور رات کے اندھیرے میں گرلز اور بوائز ہاسٹل خالی کرائیں گے اور یونیورسٹی کو بند کیا گیا جس کی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور گورنر/چانسلر صاحب سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ داران کےخلاف کارروائی کی جائے۔