چاغی نادرا میں بچوں کے بے فارم میں آن لائن سسٹم ختم کیا جائے، اہل علاقہ


چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی نادرا میں بچوں کے بی فارم آن لائن سسٹم کو ختم کرکے پرانا سسٹم فعال کیا جائے، چاغی شہر میں یونین کونسل کے دفتر میں بجلی اور نیٹ سسٹم نہ ہونے کے وجہ سے چاغی شہریوں کو بے فارم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہیں حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق چاغی شہر کے دور دراز علاقوں کے لوگ کرایہ دیکر چاغی نادرا اور یونین کونسل چیرمین کے آفس آتے ہیں جہاں انٹرنیٹ سسٹم نہیں تک ہیں جسکی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہے چاغی کے عوام کو فارم کی حصول کے لیے مہنیوں لگتے ہیں چاغی میں آن لائن سسٹم لوگوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہیں چاغی کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ سے اپیل کی ہے کہ بے فارم کے لیے آن لائن سسٹم ختم کریں اور پرانے سسٹم یونین کونسل کے سیکرٹریز کے ذریعے بی فارم بنانے کا طریقہ فحال کیا جائیں گے تاکہ چاغی میں خواتین کو بی فارم کے حصول میں آسانی ہوسکیں۔