تندور ایسوسی ایشن کی ہڑتال 12ویں روز میں داخل، روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن کی ہڑتال 12ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔
تندور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مذکرات نہیں کرنا چاہتی، ایسوسی ایشن کے مطابق 25 روپے میں 200 گرام روٹی نہیں بیچ سکتے۔
تندور ایسوسی ایشن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 160 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے اور 200 گرام کی قیمت 35 روپے کی جائے۔