سول اسپتال کوئٹہ کے سرجیکل اور میڈیکل ٹاورز کا ماسٹر پلان پنجاب کا ادارہ بنائے گا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی حکومت کا ایک احسن اقدام سول ہسپتال کوئٹہ کے ماسٹر پلان کے تحت سرجیکل اور میڈیکل ٹاورز پنجاب کے ادارے(Infrastructure development of punjab) آئی ڈی اے پی کے ذریعے بنیں گے، صوبے کے سب سے بڑے سرکاری صوبائی سنڈیمن اسپتال 1947ءسے بغیر ماسٹر پلان کے چلایاجارہا تھا۔ صوبائی حکومت کا ایک احسن اقدامول ہسپتال کوئٹہ کے ماسٹر پلان کے تحت سرجیکل اور میڈیکل ٹاورز پنجاب کے ادارے (Infrastructure development of punjab) آئی ڈی اے پی کے ذریعے بنیں گے۔ صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی زوم میٹنگ میں سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر امین خان مندوخیل ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، اسٹاف آفیسر شوکت بلوچ اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔آئی ڈی اے پی ادارے کو صحت کے مراکز بہترین سہولیات پر مشتمل ہسپتال،بنانے میں بے مثال مہارت حاصل ہے، صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی حکومت بلوچستان اورحکومت پنجاب کے درمیان باہمی معاہدے کے ذریعے سول اسپتال کوئٹہ کی سرجیکل اور میڈیکل ٹاورز ماسٹر پلان بنانے کی درخواست کی تھی، جس کے جواب میں اتھارٹی نے بتایا کہ آئی ڈی اے پی کے ادارے اور پنجاب کابینہ نے حکومت بلوچستان کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ حکومت بلوچستان سول ہسپتال کوئٹہ کی ماسٹر پلاننگ کو آگے بڑھانے کے لیے متمنی ہے تاکہ اس کے بنیادی ڈھانچے کے رابطوں، تشخیص، نقل و حرکت اور مطلوبہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے Infrastructure development of punjab) کے ادارے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وفد کے ساتھ کوئٹہ آئے اور سول ہسپتال کوئٹہ کے ماسٹر پلان پر مزید پیشں رفت کے لیے میٹنگ کرےَ۔