بلوچستان میں مشرف کی لگائی آگ کی شدت، نوجوانوں کو ماورائے قانون گرفتار و لاپتا کیا جارہا ہے، جان محمد بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے دیوالی کی تقریب سے خطاب میں ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست انسانیت اور فکر ونظر ہے کی بنیاد پر کرتی ہے قدر وعذت اور احترام نیشنل پارٹی کا سیاسی شیوہ ہے۔ہندو برادری کی سرزمین کے ساتھ فکری و گہری وابستگی ہمیشہ رہی ہے اور ان کی وطنی جدوجہد قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی سیاسی سماجی اور معاشی مسائل تعلیم و صحت کی ناقص پالیسی اور بیڈ گورننس سمیت گھمبیر صورتحال کو موسمی پرندوں سے ٹھیک اور بہتر نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے بلوچستان میں جو آگ لگائی وہ شدت سے جاری ہے۔ نوجوانوں کو ماورائے قانون گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے۔مذہبی منافرت و انتہا پسندی نے سماج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔نوجوان بے روزگاری سے نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عوامی ادارے اقربا پروری و سیاسی مداخلت کے بدولت مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ضرورت ہے۔2013 میں بھی نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کردار نے عوامی نمائندگی کا موقع دیا اور اب بھی عام انتخابات میں صوبے اور ملک کے تمام باشعور عوام پڑھے لکھے مکتبہ فکر کی نظر نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پر ہے عام انتخابات میں پارٹی عوام کی طاقت سے بڑی کامیابی حاصل کریں گی۔ اور صوبے میں شعوری و تعمیری گورننس کو عمل لائے گی۔جان بلیدی نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اور نیشنل عوامی پارٹی کی تعمیر نو ہے۔جو عوامی قیادت اور فلسفہ اور جمہوری اصولوں پر کاربند ہونے کی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتوں سے منفرد و ممتاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نیشنل پارٹی کی عوامی مقبولیت و پذیرائی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور نیشنل پارٹی کا مقابلہ سیاسی میدان کے بجائے پارٹی قاہدین کے خلاف منفی و جھوٹے پروپگنڈے کرنے میں مصروف عمل ہے۔لیکن نیشنل پارٹی عوامی سیاست کو جاری رکھے گی۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی بی ایس او پجار کے مرکزی سنئیر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ بی ایس او پجار کے سابق جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ ہندو برادری کے مذہبی پیشوا پنڈت راجیش کمار نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے سرانجام دی۔تقریب میں دیوالی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صوبائی و ضلعی قاہدین اور خواتین قیادت بھی موجود تھے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago