مستونگ کے حلقہ میں صاف شفاف دھاندلی شروع ہے نواب اسلم رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف آف سراون سابق وزیر اعلی جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ کے حلقہ میں صاف شفاف دھاندلی شروع ہے میں دھمکی دی گئی ہے، تمہارے لیے حالات اور خراب ہو نگے فوجی عدالت میں عام شہریوں پہ کیس چلانا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ میں اگر کسی شہری،سیاسی کارکن سے جرم سرزد ہو اس پہ شرعی عدالت میں کیس چلایا جائے ۔ فوجی عدالت میں عام شہریوں پہ کیس چلانا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو فوجی عدالتوں کے حق میں ہیں ان کو غزہ میں جنگ کے لیے بھجا جائے۔