نواز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ آمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تعزیت کے علاوہ سیاسی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا۔