طورخم بارڈر، کارگو ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرحدی گزر گاہ طور خم پر کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق ڈرائیورز ویزا پالیسی کی شرط پر عمل درآمد آج سے شروع ہو گیا ہے، طورخم سرحد پر ڈرائیورز کے سفری دستاویزات چیک کیے جائیں گے۔
کسٹم حکام کا بتانا ہے کہ کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔
حکام کے مطابق طور خم پر افغان حکام نے ویزے نہ دینے کا الزام لگا کر دوطرفہ تجارت معطل کر دی ہے۔