عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا: بلاول بھٹو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا، کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا حل نہیں نکالا جا سکتا۔
دیر بالا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نظر نہیں آ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، ہمیں نفرت کی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نظر نہیں آ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، ن لیگ اور پی ٹی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا نواسہ اور شہید بے نظیر کا بیٹا ہوں، ہماری مخالف مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے، دوسری جماعتوں کا ارادہ نہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقصد ایک ہی ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر اپنا ذاتی حساب لینا چاہتی ہے، پتہ نہیں ن لیگ کس کس سے حساب لے گی، دوسری جماعتوں کا ارادہ نہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فروری میں برف باری ہو گی الیکشن آگے کر دیں، الیکشن گرمی میں ہوں یا سردی میں، جیالے ہر وقت تیار ہوتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago