فیصل آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ کل سے ملک میں خاور مانیکا بمقابلہ عمران خان چل رہا ہے ۔خاور مانیکا سے بڑا تھرڈ ایمپائر کوئی نہیں۔پیری مریدی میں یہ سب ہوتا ہم نے آج تک نہیں دیکھا۔عمران خان کا یہ جرم سیتا وائٹ سے بھی بڑا ہے۔
فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فرح گوگی کو سرکاری جہاز میں بھگایا گیا۔ شیخ رشید نے فرح گوگی کو بھگایا۔ بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک اور مقدمہ درج ہونا چاہیے . علما کو بھی عمران خان کے خلاف فتوی دینا چاہیے ۔
ڈیل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈیل صرف پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاؤنڈ معاف کر دیےگئے۔ ہم ایک ایک ڈالر کو ترس رہے ہیں اور اس نے 190 ملین پاؤنڈ بانٹ دیے۔
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن فارن فنڈنگ کرنے والی جماعت کو جواب دینا پڑے گا۔نواز شریف کے جانے کے بعد پاکستان کے معاشی حالات خراب ہوئے،ملک کی ڈوبتی معیشت کو نواز شریف ہی بچا سکتے ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…