جہانگیر ترین اور علیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
لاہور (قدرت روزنامہ)پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،علاقائی سیاست اور استحکام پاکستان پارٹی کے عوام دوست منشور کے اہم نکات پر بھی گفتگو ہوئی۔
دوران ملاقات ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چودھری ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔صدر آئی. پی. پی لاہور ڈویژن مراد راس، نعمان لنگڑیال،منزہ حسن اور شیخ یعقوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔