بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس: نگراں وزیرِ اعظم طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کے کیس میں آئندہ سماعت پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا .
عدالتِ عالیہ میں بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی .


دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلباء پیش کریں ورنہ نگراں وزیرِ اعظم پیش ہوں .
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو نگراں وزیرِ اعظم کو طلب کر لیا .
عدالت نے کہا کہ وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ بھی پیش ہوں .

. .

متعلقہ خبریں