ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج نے پہلی بار 58 ہزار کی حد عبور کر لی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روپے کی قدر بحال ہونے لگی ، ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 25 پیسے پر آ گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد انڈیکس 58 ہزار33 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔