باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکا ، ایک شخص جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا .
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی .

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے .
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے . واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل باجوڑ میں ایک جلسے کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں