راولپنڈی اسلام آباد میں دو دن بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اوربالائی میں سرد رہے گا۔
پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھنداور اسموگ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔
سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں اسموگ کا راج رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداور اسموگ جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ رہنے کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔