قومی ٹیم کے ساتھ نوجوان کوچز لگانے پر جاوید میانداد ناراض


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے ساتھ نوجوان کوچز لگانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے .
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے، عمر کا فرق نہیں ہوگا تو عزت بھی نہیں ہوگی .


جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے انہوں نے ہٹایا جنہیں کرکٹ نہیں آتی .
جاوید میانداد نے کہا آسٹریلیا کے خلاف سرفراز احمد کو نہ صرف پاکستان ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا بلکہ ان کو تجربہ کی وجہ سے کپتان بھی ہونا چاہیے .
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز لگانا سینئر کرکٹرز کی توہین ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے سینئرز کرکٹرز کرکٹ نہیں سیکھا سکتے؟ .

. .

متعلقہ خبریں