صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 50 افراد ہلاک ، لاکھوں بے گھر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 50 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔
صومالیہ کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمود معلم عبداللہ نے کہا کہ سیلاب سے اب تک 50 افراد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 24 نومبر تک متوقع بارشوں سے مزید سیلاب آ سکتے ہیں جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ہارن آف خطہ افریقہ کے علاقے میں حالیہ ہفتوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ ال نینو موسمیاتی رجحان سے منسلک ہے جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔