آسٹریلوی ٹیم چھٹی مرتبہ ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلین ٹیم بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کینگروز کی وطن واپس پہنچنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھارت سے فلائٹ بھرنے کے بعد ملبرن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ایئرپورٹ سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران پیٹ کمنز کے استقبال کیلئے چند میڈیا سے متعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی کو دیکھا نہیں جاسکتا۔
Pat Cummins back on home soil as a World Cup winning captain #CWC23 pic.twitter.com/0r7MhPmwXZ
— Andrew McGlashan (@andymcg_cricket) November 21, 2023
آسٹریلوی کپتان کے ہمراہ فاسٹ باولر جوش ہیزلووڈ، بلے باز مچ مارش اور دیگر کوچنگ اسٹاف بھی موجود ہے۔
Champions return home 🏆 pic.twitter.com/NwCnLIE8yx
— Ibrahim Badees (@IbrahimBadees) November 21, 2023
خیال رہے کہ 23 نومبر سے بھارت میں آسٹریلیا کی 5 روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔ 3 دسمبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری میچ کھیلا جائے گا۔