’نامناسب لباس سے دل اُچاٹ ہوگیا‘ ماہرہ کے بعد صبا قمر بھی خلیل الرحمٰن کے نشانے پر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کے بعد صبا قمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خلیل الرحمٰن کو صبا قمر سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر کی یہ وائرل ویڈیو ایک شو کی ہے، جس میں انہوں نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔
وائرل کلپ میں میزبان نے جب ڈرامہ نگار سے پوچھا کہ ’اگر آپ ان اداکاراؤں پر کتاب لکھیں گے تو کیا ٹائٹل ہوگا‘، میزبان نے سوال کے فوراً بعد اداکارہ صبا قمر کا نام لیا۔
جس پر خلیل الرحمٰن نے تلخ لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ’کبھی بھی نہیں لکھوں گا‘۔
ان کے اس جواب سے میزبان نے خاصا حیران ہوتے ہوئے وجہ دیافت کی، تو انہوں نے کہا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈ میں جب ان کا نامناسب لباس دیکھا تو میرا دل اچاٹ ہوگیا‘۔
ان کی اس وائرل کلپ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، صارفین کے مطابق کسی نے آج پہلی بار شوبز اداکاراؤں کے نامناسب لباس پر گفتگو کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب سے چند اداکاراؤں کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا تھا۔