ایس ایچ او شہداد کوٹ کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، ایس ایس پی سانگھڑ نے ایکشن لے لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس ایچ او شہداد پور دیدارسولنگی کو وردی میں خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر معطل کردیا گیا۔
ایس ایچ او کو خاتون کے ساتھ پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا، سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور کے تھانے کے ایس ایچ او دیدار سولنگی کی پرائیوٹ خاتون کے ساتھ جو پولیس کی وردی میں بنانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس افسر دیدارسولنگی کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکام نے ایکشن لے لیا، ایس ایس پی سانگھڑ صدام حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کیخلاف محکمانہ کاروائی کرتے اسے معطل کردیا ہے۔
ایس ایچ او کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز میں خاتون کون ہے اس کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون روزانہ کی بنیاد پر تھانے آتی تھی اور اکثر ایس ایچ او کے ساتھ تھانے کے اندر بھی وردی پہن کر ٹک ٹاک بناتی تھی۔