شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر بن گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل خان مروت کو پارٹی کا سینیئر نائب صدر بنا دیا گیا۔
پارٹی کی جانب سے شیر افضل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرپی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ شیر افضل خان مروت کو فوری طور پر پارٹی کا سینیئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل فواد چوہدری پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر تھے جنہیں شاہ محمود قریشی کے پارٹی کو خیر باد کہنے کے بعد یہ عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔
شیرافضل کی تقرری کا نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔