گلوکار چاہت فتح علی خان کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکار چاہت فتح علی خان کی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فردوس عاشق اعوان اور چاہت فتح علی خان کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ تصویر کھنچواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان چاہت فتح علی خان کو سیالکوٹ آنے کی دعوت بھی دیتی ہیں۔ جس پر چاہت فتح علی خان دعوت قبول کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘جی جی ضرور انشا اللہ’۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو دیکھنے کے بعد دلچسپ کمنٹس کیے گئے۔ ایک صارف نے خواہش ظاہر کی کہ ‘آئی پی پی کا پارٹی ترانہ چاہت فتح علی خان بنائیں گے۔’