اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکار چاہت فتح علی خان کی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے اہم ملاقات ہوئی ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فردوس عاشق اعوان اور چاہت فتح علی خان کی ویڈیو وائرل ہوئی .
ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ تصویر کھنچواتے دیکھا جاسکتا ہے .
ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان چاہت فتح علی خان کو سیالکوٹ آنے کی دعوت بھی دیتی ہیں . جس پر چاہت فتح علی خان دعوت قبول کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘جی جی ضرور انشا اللہ’ .
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی چاہت فتح علی خان سے اہم ملاقات . pic.twitter.com/4x7eGrj2mu
— Salman Durrani (@DurraniViews) November 21, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو دیکھنے کے بعد دلچسپ کمنٹس کیے گئے . ایک صارف نے خواہش ظاہر کی کہ ‘آئی پی پی کا پارٹی ترانہ چاہت فتح علی خان بنائیں گے . ’