اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی سفیر کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر پہلی بار امریکی ترجمان نے میڈیا کے سامنے حکومتی مؤقف رکھ دیا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے پاکستان میں امریکی سفیر کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھا .
جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ کسی بھی سفیر کی ایسی ملاقات سے متعلق جاننے کے لیے میں تجویز کروں گا کہ آپ سفارت خانے سے رجوع کریں . وہ زیادہ درست معلومات دے سکتے ہیں .
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے اس موقع پر زور دیا کہ امریکا پہلے بھی کئی بار واضح کر چکا ہےکہ پاکستان میں سیاسی عہدہ کے لیے کسی ایک امیدوار کی حمایت کے لیے کمر بستہ نہیں .
امریکا ہمیشہ سے پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی مداخلت یا کسی ایک خاص امیدوار کے لیے پوزیشن لینے کی پالیسی نہیں رکھتا .
امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے میں حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں .