آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگز جاری، بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگز میں بھارتی بلے باز شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر جبکہ سابق کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے اختتام پر نئی ون ڈے رینکنگز جاری کی گئی ہیں۔ رینکنگز میں بابر اعظم کی ریٹنگ 824 جبکہ شُبمن گل 826 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
باولنگ رینکنگز میں جنوبی افریقہ کے گیند باز کیشو مہاراج اب بھی پہلے اور بھارتی گیند باز محمد سراج تیسرے نمبر پر آ گرے ہیں۔ ورلڈکپ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی باولر جوش ہیزلووڈ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے پاس اب بھی تینوں فارمیٹ میں ٹاپ 5 رہنے کا منفرد اعزاز ہے۔ ویرات کوہلی، اسٹیو سمتھ، جو روٹ سمیت کسے دوسرے کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ رینکنگز میں چوتھے اور ون ڈے رینکنگ میں ورلڈکپ فائنل کے بعد بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔