خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، پولیس اہلکار شہید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق خیبر کی تحصیل جمرود میں واقع لالا کنڈائو چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا، جس میں پولیس اہلکار مجیب شہید ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی بھاری نفری چیک پوسٹ پہنچ گئی، تاہم اس سے قبل پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔